خوشحالی اور استحکام سازگار صنعتی و کاروباری حالات سے ہی آئے گی:عمرسرفراز

May 19, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے پاکستان اور خطے کے روشن مستقبل کیلئے سٹیک ہولڈر کے درمیان بات چیت اور مشترکہ حکمت عملی کا ایجنڈا ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ ملک میں خوشحالی اور استحکام سازگار صنعتی و کاروباری حالات سے ہی آئے گی۔ ملکی معاشی ترقی کے تابندہ دور کے آغاز کیلئے طویل المدتی اقتصادی پالیسیز بنائی جائیں۔ یک نکاتی اکنامک ایجنڈا دگرگوں حالات سے نجات کی نوید ثابت ہوسکتا ہے۔ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کے اڑان بھرنے سے ہی معاشی اعشاریوں کے بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ ملک میں صنعتی سرگرمیاں گراس روٹ لیول پر مستحکم ہونے سے ملکی معیشت بیرونی تسلط سے نکل کر اپنے پاوں پر کھڑی ہوگی۔ مقامی صنعتی ذرائع کے اڑان بھرنے سے ملک کا صنعتی و تجارتی طبقہ خوشحال ہوگا جس کے اثرات بتدریج مزدور دکاندار اور عام آدمی تک جائیں گے۔ اقتصادی ترقی کے جلد سے جلد ثمرات سمیٹنے کیلئے ملک میں پائیدار معاشی پالیسی کی بنیاد رکھی جائے۔

مزیدخبریں