لاہور(کامرس رپورٹر) صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب لاہور بزنس مین فرنٹ کے صدر نامزد۔ لاہور بھر کی تاجر برادری تاجر تنظیموں کے قائدین کا خیر مقدم مبارکباد کے پیغامات۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ کی تاجر برادری نے لاہور بزنس مین فرنٹ کیلئے اس اہم فیصلے کو لاہور چیمبر آف کامرس الیکشن میں ایک اہم فیصلہ قرار دیا۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ و نومنتخب صدر لاہور بزنس مین فرنٹ ملک زمان نصیب نے اہم ذمہ داری ملنے پر اللہ رب اللعالمین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اس محبت عزت اور اعتماد کا ہمیشہ دلی ممنون رہوں گا۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور زور لگائیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اس بار کلین سویپ کرے گی۔
ملک زمان نصیب لاہور بزنس مین فرنٹ کے صدر نامزد
May 19, 2023