صوبائی وزیرمواصلات و ایکسائز کا زیرتعمیرسڑکوں کامعائنہ ، بر وقت تکمیل کا حکم

May 19, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرمواصلات و ایکسائز پنجاب بلال افضل نے کہاہے کہ حکومت پنجاب مواصلات کے شعبہ میں ترقی کیلئے تمام وسا ئل بروئے کارلارہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاراٹک میں مختلف زیرتعمیرسڑکوں کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔ان  کے ہمراہ اس موقع پرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔صوبائی وزیرنے کھڑپہ انٹرچینج تا ملہووالی لمبائی29.30کلو میٹر لاگت  900ملین، سی پیک کھڑپہ انٹرچینج تااخلاص چوک لمبائی 09کلومیٹرلاگت 400ملین اور مٹھیال چوک تا پنڈی گھیب شہرلمبائی 30 کلومیٹرلاگت 1500ملین کادورہ کیا۔ محکمہ ہائی وے پنجاب کے متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر بلال افضل نے تینوں سڑکوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو اعلیٰ معیارکیساتھ بروقت کام مکمل کرنیکی ہدایت کی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ مواصلات کے تمام منصوبے عوامی فلاح وبہبود میں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں اور یہ منصوبے برقت مکمل کرلیے جائیںگے تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفیدہوسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران عوام اور ٹریفک کیلئے کم سے کم مسائل پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اس لیے پنجاب بھر میں خود ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کروں گا۔

مزیدخبریں