سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد برقرارنہ رکھ سکا

May 19, 2023

 کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروباری اتار چڑھائو جاری رہا اور کاروبار حصص 131پوائنٹس کی تیزی تک جانے کے باوجود400 پوائنٹس کی مندی تک چلا گیا۔ کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور انڈیکس 41964پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا تاہم سیاسی افق پر مسلسل چھائی ہوئی مایوسیوں اورحکومت واپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج سرمایہ کاروں کوطویل سرمایہ کاری سے روک رہی ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 350پوائنٹس سے گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41800پوائنٹس سے گھٹ کر 41400پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں26ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی کاروباری مندی سے 66.99فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41964پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک غالب رہا۔ مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 391.58 پوائنٹس کی کمی سے 41442.08پوائنٹس پربندہوا اسی طرح 183.48پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 14760.09پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 755.07پوائنٹس گھٹ کر 70748.73 چپوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 118.87 پوائنٹس کم ہو کر27442.10پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 26 ارب 93 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 278 روپے کم ہو کر62کھرب17ارب 90کروڑ44 لاکھ50 ہزار955روپے رہ گیا۔

مزیدخبریں