غیر جمہوری ہتھکنڈے سیاسی عمل کو نقصان پہنچائیں گے:سعد حسین رضوی 

May 19, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے سیاسی عمل کو نقصان پہنچائیں گے۔موجودہ کشیدگی کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کیا جائے۔ سیاست اب ہر گلی، دروازے اور گھر تک پہنچ چکی ہے۔ عام آدمی بھی اب بدلے کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔شدت پسند ی کی کوئی بھی باشعور شہری حمایت نہیں کرسکتا۔ ریاست مخالف اقدامات ملک کوکمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ حالیہ واقعات کی صاف شفاف اور منصفانہ تحقیقات انتہائی ضروری ہے۔عمران خان اپنے دور اقتدار میں تقسیم اور تفریق کی سیاست کرتا رہا اور سیاسی ورکرز پر بے جا تشدد سے بھی باز نہ رہا آج اپنے کیے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔جب جمہوری طریقوں کے بجائے غیر جمہوری ہتھکنڈے اپنائے جائیں گے تو حالات کبھی بہتری کی طرف نہیں جائیں گے۔ ملک کے سیاسست دان صرف اپنی ذاتی انا اور پارٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کی راہیں کھوٹی کرنے کے غیر جمہوری طریقوں کے بجائے جمہوری راستوں کو اپنانا چاہیے۔ ذاتی عناد اور دشمنی کو چھوڑ کر ملک کے مفادات کی سیاست کرنے میں آخر کیا قباحت ہے؟۔

مزیدخبریں