کمشنر لاہور کاایکسپو سنٹر تا ڈاکٹر ہسپتال ماڈل شاہراہ ، ایف ٹی سی کا دورہ 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایکسپو سنٹر تا ڈاکٹر ہسپتال ماڈل شاہراہ اور ایف ٹی سی کا اچانک دورہ کیااورتمام متعلقہ افسران کو موقع پر طلب کر لیااورانہیں ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ماڈل شاہراہوں پر پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات ہٹائی جائیں۔ گرین بیلٹس پر تجاوزات اور پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنرلاہورنے کہاکہ جی ون مارکیٹ اور ماڈل شاہراہ کی ٹریڈر یونین کا تعاون حاصل کرکے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔کمشنر لاہور نے افسران کوہدایت کی کہ ڈاکٹر ہسپتال تا ایکسپو سنٹر ماڈل شاہراہ پر ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔کمشنر لاہور نے جی ون مارکیٹ،کھوکھر چوک کے اطراف میں پارکنگ کیلئے مختص جگہوں کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران ایم سی ایل، ٹیپا، پی ایچ اے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کربھرپور اقدامات کریں۔کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹاو¿ن کا بھی دورہ کیااورکہاکہ فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر شہر لاہور کا نیا کمرشل حب بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن