مولانا فضل الرحیم اشرفی ترکیہ کے  دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ترکیہ کے تعلیمی و اصلاحی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ حسب معمول آج جامعہ اشرفیہ لاہور میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران استنبول کے مدرسہ دارالفلاح میں مولانا ذوہیب کی زیر صدارت تکمیل بخاری شریف کی تقریب میں مختلف ممالک کے زیر تعلیم طلباءسے خصوصی خطاب کے علاوہ انہوں نے ”سکاربا“کے علاقہ میں جامعہ عبداللہ ابن عباس کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر بھی زیر تعلیم طلباءسے خطاب کیا۔ جبکہ دورہ ترکیہ کے موقعہ پر مولانا فضل الرحیم اشرفی سے مولانا ذوہیب احمد، مولانا محمد الیاس گھمن، شیخ الحدیث مفتی صدرالدین، مولانا احمد الحمد،مفتی محمداحمد رضا،مفتی محمد ابراہیم راجہ سمیت دیگر علماءو مشائخ نے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تباد لہ خیال کیا۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران تاریخی جامع مسجد آیہ صوفیہ سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...