پیچیدگیاں ختم کر کے انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں: اعظم تارڑ

بھیرہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر قانون چوہدری اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کو ختم کر کے انصاف کی راہ میں حائل روکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔ جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے موجودہ قوانین کو تبدیل کر کے انہیں مزید آسان بنایا جائے گا، وہ تحصیل بار بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ سے وزارت قانون و انصاف میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری بھیرہ بار شعیب اسلم گجر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ وزیر قانون چوہدری اعظم نذیر تارڑ کو صدر بار نے موجودہ قانون کے تحت جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر ان کو وزارت قانون نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلہ میں نئی قانون سازی کا مسودہ تیار کر کے اسے جلد ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر قانون نے بھیرہ بار کو سہولیات کی فراہمی کے لئے صدر بار کو وزارت قانون کی طرف سے 10 لاکھ روپیہ کا چیک بھی دیا۔

ای پیپر دی نیشن