وفاقی کابینہ: سوئی سدرن کو ایل پی جی خریدنے کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے وزارت پٹرولیم اور وزارت صنعت و پیداوار کی سمریوں پر دو فیصلے کر دیئے۔ کابینہ نے سوئی سدرن کو ایک لاکھ 20ہزار ٹن  ایل پی جی خریدنے کیلئے پیپرا رولز سے  چھوٹ دے دی۔ سوئی سدرن کو اپریل سے ستمبر کے دوران ایل پی جی خریدنے کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ دی گئی۔ سوئی سدرن نے موسم سرما میں پیپرا رولز سے چھوٹ کے تحت 67 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ پیپرا رولز سے چھوٹ کے باعث قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے رضوان بھٹی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ڈی سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ رضوان بھٹی کو تین سال کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے وزارت پٹرولیم اور صنعت و پیداوار کی سمریوں پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ای پیپر دی نیشن