13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں، شیخ رشید

May 19, 2023

راولپنڈی (آئی این پی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیرئوا اور کبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے، ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں زیادہ تر وہ پولیس والے ایکٹیو ہیں جو نواز شریف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اور آج پولیس میں سینئر افسر بن چکے ہیں، میں نے 2 ٹویٹ دینے تھے لیکن میرے لوگوں کو غیر قانونی طور پر گھروں سے اٹھا لیا ہے،انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یا نہیں، عدالت ضمانت دیتی ہے تو ایک ریڈی میٹ ایف آئی آر تیار ہوتی ہے، ملک سیاسی معاشی اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا، آئی ایم ایف سے چھٹی دوستو سے کٹی ہوگئی،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 16جون تک آر یا پار ہو جائے گا، 4مرلے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے، بکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، جب تک گرفتار نہیں ہوتا وڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا، اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اور انشااللہ عدلیہ آئین و قانون جیتے گا۔ 

مزیدخبریں