کراچی(این این آئی)سابق گورنرسندھ و پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عامر کیانی کے استعفیٰ سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی وہ دو تین ماہ سے پارٹی چھوڑنے کی باتیں کررہے تھے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین ماہ سے عامر کیانی پارٹی میں متحرک بھی نہ تھے وہ ذاتی معاملات پر توجہ دینا چاہتے تھے اسی لئے انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے علی زیدی کی وفاداری پر ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔پارٹی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا سے متعلق عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصل واوڈا پارٹی میں متحرک رہے جب دور ہوئے تو انہیں مسئلے نظرآنے لگے۔انہوں نے کہا کہ جو ارکان اس طرح پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں، اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی نے ستائیس سالہ تاریخ میں کھبی دہشت گردی کی سیاست نہیں کی۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی، پارٹی چیئرمین واضح بیان دے چکے کہ کورکمانڈر کے گھر پر حملہ کرنے والوں کو پکڑیں، ہمیں بانی ایم کیوایم کی لائن میں کھڑاکیاجارہاہیجوبالکل غلط بات ہے عمران اسماعیل نے موجودہ سیاسی صورت حال پر ذومعنی انداز میں کہا کہ ایسی ہے تیری محفل جو کبھی پہلے نہ تھی۔