سنجرانی کا پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کا نیا نام ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہوئے قومی اقدار کو برقرار رکھے گا، اور ہماری عظیم قوم کے اتحاد کی علامت ہوگا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو لکھے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سینیٹ اور آئین کی حالیہ گولڈن جوبلی تقریبات نے ہمیں بحیثیت قوم اپنی اجتماعی کامیابیوں پر غور کرنے کا بروقت موقع فراہم کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ کمیٹی کے لیے جلد از جلد اراکین کی نامزدگی کی جائے تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرز، عرفان صدیقی، تاج حیدر، شبلی فراز اور منظور کاکڑ کو ایوان بالا سے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ کمیٹی کی تشکیل بہت احتیاط اور غور کے بعد کی گئی ہے جس میں دونوں ایوانوں سے چار اراکین شامل ہونگے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم مل کر اس بامعنی کوشش کا آغاز کر کر رہے ہیں اور اس سے ہم اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں  اس کمیٹی کا بنیادی مقصد اراکین کی مہارت اور نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، مناسب ناموں کا انتخاب کرنے کیلئے جامع بات چیت اور غور و خوض کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...