حقائق …رفعت عباسی
rifarabasi@gmail.com
کوئی شخص جو لیڈر بننے کا خواہشمند ہوں ا سے گرفتاری یا جیل یاترا سے نہیں گھبرانا چاہیے۔سیاست کا میدان کرکٹ گراؤنڈ جیسا نہیں اگر سیاست کرنی ہے تو پھر صبر اور حوصلے کے ساتھ صعوبتیں جھیلنا بھی سیکھو اور کہو میرے پاکستانیوں میں جیل جانے سے نہیں گھبراتا۔ہماری اِسی سرزمینِ ہند میں مہاتما گاندھی برسوں جیلوں میں رہے پنڈت جواہر لعل نہرو ، ولبھ بھائی پٹیل ، چندر بوس، مولانا ابوالکلام آزاد اور ہمارے خطہِ سے عدِم تشدد کی عظیم پرچارک خدائی خدمتگار باچاخان جو محض غیروں کی نہیں اپنوں کی جیلوں میں بھی برسوں صعوبتیں جھیلتے رہے۔نیلسن منڈیلا زندگی کے قیمتی 29 انتیس سال جیلوں میں لڑتا رہا مگر تشدد یا منافرت چھوڑ کبھی کسی پر الزام تک نہ لگایا اِس طولانی تمہید کے باوجود یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ سب لیڈر روشن ضمیر سیاسی قیدی تھے جو قومی کاز کے لیے د کھوں کو جھیلتے رہے جبکہ نہایت معذرت کے ساتھ گزارش ہے کہ خان صاحب آپ کا معاملہ دوسرا ہے۔آپ دوسروں کو چور چور اور کرپٹ کرپٹ کہتے خود کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں۔ آپ کو کس نے کہا تھا کہ کرپشن کے پیسوں سے اپنی ذاتی القادر یونیورسٹی قائم کریں
ہمارے اتنے بڑے بزنس ٹائیکون کو برطانیہ میں 190 ملین پاؤنڈز جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 60 ساٹھ ارب روپے بنتی ہے جرمانہ ہوا یہ خطیر رقم حکومتِ برطانیہ حکومتِ پاکستان کے خزانے میں بھیج رہی تھی مگر آپ نے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرتے ہوئے۔رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کو بیچ میں ڈال کر تحصیل سوہاوہ میں 458 کنال اراضی زلفی بخاری کے نام منتقل کروائی ا سے ٹرسٹ کا متولی ظاہر کیا گیا بعد ازاں بنی گالہ میں بیٹھ کر اپنی سرکاری حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی بیگم بشرہ بی بی اور خود کو ٹرسٹی ڈکلیئر کرتے ہوئے ا ±س کی ملکیت حاصل کر لی و ±ہ ساری کہانیاں میڈیا میں آتی رہی ہیں کہ کس طرح اپنی کابینہ کو بھی اندھیرے میں رکھتے ہوئے دستخط کروائے جاتے رہے گھر کے بھیدی نے بھی بہت کچھ ا ±گل دیا تھا۔آپ کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے دو ارب کی رشوت لے کر جو گھنا?نا کردار ادا کیا ایک ایک کارستانی کی تفصیل اب اِس مقدمے میں عوام کے سامنے آجائے گی۔خان صاحب آپ نے بے گناہوں پر جس طرح کیچڑ اچھالا ملک کے قابلِ احترام سیاستدانوں کی جس طرح تذلیل کی بلاثبوت جس طرح اپنے سیاسی حریفوں کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے جیلوں میں بند کرتے رہے سرِ عام یہ کہتے رہے کہ نواز شریف میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں تم کو جیل میں بھی چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا
آپ نے آصف علی زرداری، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ،سید خورشید علی شاہ ، رانا ثنائ اللہ، احسن اقبال ، مریم نواز شریف ، فریال تالپور ، اور بے شمار لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کو برباد کر دینے والی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والا مہرہ نو مئی کو قانون کی گرفت میں آیا ہے تو ردِ عمل میں ہونے والی توڑ پھوڑ پاکستانی قائدین کی یادگار کو مسمار کرنا جس سے آپ کی اور آپ کی پارٹی کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔سب سے زیادہ نشانہ فوجی تنصیبات کو بنایا گیا۔ لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار ’’کور کمانڈر ہاو ¿س‘‘ جس بے دردی سے جلا کر بتایا جا رہا تھا کہ محبان خان صاحب نے کشمیر فتح کر لیا ہو۔ شہداء کی یادگاریں جو قومی عزت اور عظمت کا نشان تھیں وہاں پر دہشت گردوں کے جو حملے ہوئے ان کو دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ ایم ایم عالم خان کا وہ جہاز جس نے 1965 میں انڈیا کے 5 جہاز ایک منٹ میں گرا دیئے تھے۔ اسے آگ لگائی گئی۔ جی ایچ کیو اور ریڈیو پاکستان پشاور جو ہماری تاریخ رفتہ کا ایک روشن باب تھا جلا کر راکھ کر دیا۔ ٹول پلازوں پر حملے توڑ پھوڑ نجی اور سرکاری املاک کا کھربوں کا نقصان ہوا۔ ہماری آرمی جس پر نہ صرف ہمیں فخر ہے بلکہ پوری دنیا ہماری آرمی کی دلیری بہادری اور انٹیلی جنس کی معترف ہے انہیں بے وقعت کرنے کی سازشیں کی گئیں۔ یہی آرمی حرم پاک کی پاسبان رہی۔ دنیا اسلام میں کہیں بھی ضرورت پڑی تو پاک فوج کے سپوت حاضر ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ ہو یا اور کوئی امن مشن یہ جانوں کا نذرانہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ سرحدوں پر جاگتے ہیں اور ہم سوتے ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ ہو یا اندرون ملک یا بیرون ملک خطرات سے نپٹنے کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کر شہادت کے جذبہ سے سرشار رہتے ہیں اور ہر روز اندرون ملک اور جگہ جگہ سے شہادت دیتے نظر آتے ہیں۔ ایک عام سپاہی سے سپہ سالار تک جانوں کے نذرانوں سے پوری تاریخ بھری نظر آتی ہے۔ یہ ہمارے قومی ہیرو یہ ملک کے محافظ جو اپنے سے کئی گنا بڑے ملک ہندوستان کو ناکوں چنے چباتے نظر آتے ہیں۔ اور 9 مئی کو عمران کی پارٹی پی ٹی آئی کے دہشت گردوں نے جلاو ¿ لوٹ مار، توڑ پھوڑ کھربوں کا نقصان پہنچایا اس دن دشمن کا میڈیا ان کی تعریفیں کرتا رہا۔ جو کام دشمن 75 سال میں نہ کر سکا وہ ان دہشت گردوں نے ایک دن میں کر دیا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے افواجِ پاکستان اِس ملک کی حفاظت کی ضامن ہیں پاک فوج اور عسکری ادارے قوم کا مان اور بھروسہ ہیں
ملک میں خانہ جنگی کرانے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے فوجی و دیگر سرکاری تنصیبات اور سول املاک کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بعض شرپسند قیادت ، سہولت کاروں، منصوبہ سازوں ، اور بلوائیوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ شہریوں کو شر پسندی پر اکسانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئے پاکستان ہم سب کا ملک اور گھر ہے۔ پاک فوج ہماری فوج ہے۔پوری قوم پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں
پاک افواج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد
( قلم کار ،سینئر نائب صدر پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ راولپنڈی )