پاک فوج سے اظہار یکجہتی‘ گوجرانوالہ‘ حافظ آباد، سانگلہ ہل میں ریلیاں

گوجرانوالہ‘ حافظ آباد، سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔ جس کی قیادت طارق محمود مغل نے کی۔ ریلی میںچوہدری عمر فاروق ناز سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ٹرسٹ پلازہ سے شروع ہو کر سنگھم موڑ جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پاک فوج کو بہادری اور شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے عناصر ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، کچھ عناصر اپنے سیاسی مفاد کی خاطر پاک افواج کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ہم ان مفاد پرست عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت چیئرمین پریس کلب نے کی۔ ریلی فوارہ سے ہوتی ہوئی ونیکے چوک سے پھاٹک اور پھاٹک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کا جگہ جگہ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔ ریلی میں پریس کلب کے عہدیداروں‘ اراکین سمیت شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی شان ہے اور اس پر تہمت لگانا ہرگز قابل قبول نہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور 9 مئی پر ہونے والی شر پسندی  کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملک کی سلامتی میں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ علی ویلفیئر ٹرسٹ عوامی ویلفیئر سوسائٹی انجمن تاجران مذہب تنظیموں اور سول سوسائٹی کی طرف سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کرنل (ر) امانت علی میاں طرق جمیل پیر ضیاء المصطفیٰ رضوی حاجی انور حسین چودھری ایڈووکیٹ حاجی محمد امین حبیبی حاجی ملک محمد طارق رضوان رسول ڈوگر شیخ عرفان رضا رانا جماعت علی معصومی ڈاکٹر سخاوت علی نے کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...