آندھی، بارش: چھتیں گرنے سے مزید 5افراد جاں بحق، 7زخمی

حافظ آباد؍ چنیوٹ؍ چناب نگر؍ جھنگ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) آندھی، طوفانی بارش سے کئی چھتیں گر گئیں۔ میاں بیوی سمیت پانچ افراد جاں بحق،  پانچ زخمی ہو گئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے موضع قاضیاں میں گذشتہ رات شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث بانسوں کے میٹریل سے بنی گھر کی چھت گرنے سے 45سالہ عائشہ بی بی اور اس کا خاوند 55سالہ امیر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین 80سالہ فاطمہ بی بی اور 60سالہ نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی۔  چناب نگر و گردونواح میں  آندھی، تیز بارش سے دکانوں کی چھپرے، سائن بورڈ اڑ کر دور جا گرے۔ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، تاحل بجلی بحال نہ ہو سکی۔ حافظ آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گذشتہ رات شدید آندھی اور طوفان کے باعث متعدد مقامات پر درجنوں درخت اکھڑ گئے۔ جبکہ نواحی گائوں طوطڑہ میں ایک گھر کی چھت کا جنگلہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کوٹ شاکر روڈ پر آندھی سے بچنے کے لیے مسافروں نے سڑک کنارے بنے مسافر خانے میں پناہ لی۔ تیز آندھی کے باعث مسافر خانے کی چھت ان کے اوپر گرگئی۔ جس کے نتیجہ میں 60 سالہ ممتاز بی بی زوجہ اللہ دتہ اور10سالہ بچہ عدنان ولد عامر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دو افراد محمد عدنان ، ارباز خان 12 سالہ زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...