گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مصنفین‘ محققین‘ شعرائ‘ نثر نگاروںاور تخلیق کاروں کی فلاح و بہبود اور انکی علمی ادبی خدمات کے اعتراف کےلئے رائٹر ویلفیئر فنڈقائم کردیاہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ شمسہ گیلانی نے بتایا اس ویلفیئر فنڈکے قیام کا مقصدادیبوں‘ شاعروں اورعلمی ادبی شخصیات کی خدمات کا اعتراف اور ان کی فلاح و بہبودکےلئے بھرپور اقدامات کرناہے۔انہوں نے بتایا رائٹر ویلفیئر فنڈ کے تحت رجسٹریشن کے خواہشمند رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے بعد دو دن کے اندر اس فارم کومکمل کرکے ان کے دفتر جمع کراسکتے ہیں۔
رائٹر ویلفیئر فنڈ کے تحت رجسٹریشن کے خواہشمند فارم جمع کرائیں: شمسہ گیلانی
May 19, 2023