پی ٹی آئی کے سابق اےم پی اے مامون جعفر تارڑ کا پاک فوج کے حق مےں جلسہ

May 19, 2023


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے سابق اےم پی اے مامون جعفر تارڑ نے گزشتہ روز ےہاں پاک فوج کے حق مےں اےک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ انکی تمام تر ہمدردےاں پاکستان کی افواج کے ساتھ ہےں۔ شہداءکی ےادگار پر جو حملے کئے گئے انکی جسقدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہم جو بھی کرلےں لےکن پھر بھی ہم مےجر عزےز شہےد بھٹی ودےگر شہداءکے خون کے اےک قطرے کے برابر بھی نہےں ہوسکتے ۔ افواج پاکستان کی وجہ سے ےہ ملک قائم دائم ہے اور اگر ملک ہے تو ہم سب ہےں۔ اس موقع پر جلسہ پاکستانی فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مزیدخبریں