مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہا ئی حق سچ کی فتح ہے: جماعت اسلامی 

May 19, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،صوبائی صدر یو تھ بشارت علی صدیقی ،امیدوار قومی اسمبلی بلال قدرت بٹ،امیدواران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبید اللہ گو ہر ،خرم سلیم کھو کھر ، محمد انیق حسن رندھا وا ، فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے حق دو تحریک کے قائد اور جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہا ئی حق اور سچ کی فتح ہے ، مولانا نے قید و بند کی صعوبتوں کو جس صبر و استقامت کیساتھ برداشت کیا یہ مولانا سید ابو الا علی مودودی کی فکر اور جما عت اسلا می کا طر ہ امتیاز ہے ، نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے،ہمارے لوگ مختلف ادوار میں منتخب ہو کر اسمبلیوں اور سینٹ میں رہے، الحمد اللہ کسی ایک فرد پر بھی اختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن کا کوئی الزام نہیں، پاکستان میں موروثیت سے پاک،ا گر کوئی جماعت ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی قوم جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کو مسترد کرے۔ اور ایماندار، محب وطن اور سادہ لوگوں کو آگے لائے۔

مزیدخبریں