حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر وحید احمد کاکہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر سلاٹر ہاﺅس کے باہر گھروں اور دیگر مقامات پر غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام اور اس غیر قانونی کام کرنے والوں کےخلاف کارروائی شروع کی گئی اور اسی سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک دورے کیے جارہے ہیں ۔ انکاکہنا تھا کہ گڑھی اعوان میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر ایک قصاب کو چار ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔
حافظ آباد :مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر قصاب کو چار ہزار روپے جرمانہ
May 19, 2023