گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کے اجلاس میں مون سون کے آغاز سے قبل سیلابی اور ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کےلئے محکمانہ ذمہ داریوں اور تیاریوں کے حوالہ سے اقدامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کمشنر نے کہا ہے سیلاب کے خطرے کی صورت میں ابتدائی اقدامات اور تیاریوں کی بدولت زیادہ بہتر اورمنظم اندازمیں سرکاری ونجی املاک‘ انسانی جانوں اور مال مویشی کو بچایا جاسکتا ہے۔ویڈیو لنک اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ‘ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن‘ اے سی ریونیو‘ڈائریکٹر واسا‘ ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی، کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ حکومتی ہدایات کے تناظر میں تمام مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو فعال بنانے کے ساتھ فلڈ پلان کے مطابق ریلیف اینڈریسکیو تیاریاں مکمل کرلی جائیں اور بالخصوص تمام سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی صفائی کےلئے بھی ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ بارشوں کی صورت میں اربن فلڈنگ سے بھی موثر نمٹا جاسکے۔
ممکنہ سیلاب سے بچاﺅ کیلئے تمام محکمے تیاری کریں:کمشنر
May 19, 2023