متحرک لیگی راہنما محمد علی راجہ یوتھ ونگ ( اے آر ایف ) ن فرانس کے صدر مقرر
نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن کیسینیٹر رانا محمود الحسن نے پیرس میں ایک پروقار تقریب میں راجہ محمد علی کو دیا
پیرس سے رپورٹ
نوجوان اور متحرک مسلم لیگی راہنما راجہ محمد علی کو مسلم لیگ یوتھ ونگ فرانس ریپڈ ایکشن فورس کا صدر نامزد کردیا گیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ن لیگ فرانس کے نوجوان راہنما راجہ محمد علی کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس ریپڈ ایکشن فورس کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کیسینیٹر رانا محمود الحسن نے پیرس میں ایک پروقار تقریب میں نوٹیفکیشن راجہ محمد علی کو دی، سینیٹر رانا محمود نے اس موقع پر راجہ محمد علی کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ ایسے مخلص اور متحرک نوجوان ہی مسلم لیگ کا سرمایہ ہیں اور مسلم لیگ اوورسیز بھر میں ایسے نوجوانوں کی وجہ سے ہی مقبول اور مضبوط جماعت ہے۔ سینیٹر رانا محمودالحسن نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ محمد علی ن لیگ میں نوجوانوں کو آگے لانے میں اہم کردار سرانجام دیں گے، اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف، چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر، سینیر رہنما مسلم لیگ ن سردار ظہور اقبال ، اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر عہدیدان و کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ سینئر عہدیداران سردار ظہور اقبال ، راجہ علی اصغر ، میاں محمد حنیف ، راجہ نثار حسین چوہدری شہباز کسانہ،نعیم چوہدری ، خان اصغر و دیگر نے مریم نواز شریف سمیت مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور راجہ محمد علی کو مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر رانا محمود الحسن اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی جانب سے نامزدگی کا نوٹیفکیشن
May 19, 2023