سعودی کمپنیاںپاکستان سے ہنرمندوں کو بلانا چاہتی ہیں پاکستانی ہنرمندوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں

May 19, 2023

جدہ کی ڈائری امیر محمد خان سے 
 پاکستان میں سعودی عرب کے سینیئر سفارت کار ماجد بکر بکرنے  متعلقہ محکمے کا دورے کرتے ہوئے کہا ہے ’سعودی کمپنیاں پاکستان سے ہنرمند افراد کو بلانا چاہتی ہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ کام ہو رہے ہیں اور ورکرز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔‘ماجد بکر بکر، جو پاکستان میں سعودی عرب کے لیبر اتاشی ہیں، انہوں نے بتایاکہ ’پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بطور محنتی ورکر کے جانا جاتا ہے اور وہ اچھے اور تربیت یافتہ کارکن ہیں۔سعودی سفارت خانے کے لیبر اتاشی کی ووکیشنل ایگزامینیشن پروگرام کے پروجیکٹ منیجر سے ملاقات کی  نیز انہون نے آئی ایل او کے برانچ ڈائریکٹر سے ملاقات سعودی لیبر اتاشی نے  پاکستان میں پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے مراکز کا دورہ بھی کیاانہوں نے کہا کہ ’پاکستانی کارکنوں کی سہولت اور انہیں سعودی عرب پہنچنے سے پہلے متعلقہ شعبوں میں تربیت دینے کے لیے سعودی عرب پاکستان کے اندر کئی منصوبے شروع کرنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر بھی جلد ہی تربیتی پروگرام شروع کرنے والے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم یہاں (مقامی اداروں) کے ساتھ معاہدے کریں گے، ہمارا اہلیت کا ایک معیار ہے اور ہم ان کے لیے کچھ شرائط رکھیں گے۔سعودی عرب میں نوکریوں کے لیے پاکستانی ورکرز کا ٹیسٹ پاکستان میںہوگا ماجد بکر بکر نے بتایا کہ ’پاکستانی ورکرز کے سعودی عرب جانے سے پہلے پاکستان میں ہی ان کو نوکری کے لیے منتخب کر لیا جائے گا اور اس سلسلے میں ان کے ٹیسٹ لینے کا کام ویزے سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ’حکومت پاکستان اور پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔سعودی عرب کو پروفیشنل ورکرز کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ہم پاکستان کے پروفیشنل ورکرز کی تربیت کے لیے کچھ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’پاکستانی کارکنوں کی تربیت پاکستان کے اندر ہی ہو گی اور ویزہ لینے سے پہلے وہ پاکستان کے اندر سعودی معیار کا ٹیسٹ پاس کریں گے۔سعودی لیبر اتاشی کا کہنا ہے کہ ’ہم پروفیشنل پاکستانی ورکرز کی تربیت کے لیے کچھ پروگرام شروع کر رہے ہیں ماجد بکر بکر کا کہنا تھا کہ ’اس وقت سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں، اور سعودی حکومت ان کے کام اور رہائش کا ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔سعودی لیبر اتاشی نے بتایا کہ ’گذشتہ برس سعودی حکومت نے بڑی کوشش کی کہ تمام ممالک کے ورکرز کے کام کے ماحول کو بہتر کیا جائے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے مزید سے کئی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو افرادی قوت کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں جو ان کے معاوضے کا تحفظ کرتے ہیں اور ان کے کام کے ماحول کو بہتر بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے شہروں میں مزید ورکرز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ’انہیں درست تعداد کا علم تو نہیں ہے لیکن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت نیوم اور دیگر نئے شہر تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کے لیے انہیں مزید ورکرز کی ضرورت ہے۔ ان شہروں میں بڑی کمپنیوں کو زیادہ کارکنوں کی ضرورت ہے۔‘ 
 وفاقی وزیر سردار ایاض صادق سے مسلم لیگیوںکی مدینہ میں ملاقات
وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے مدینہ منورہ میں مسلم لیگ سعودی عرب کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی صورتحال اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔مدینہ منورہ میں مسلم لیگ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک کانفرنس انتہائی اہم کانفرنس تھی جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور جس سے پاکستان سمیت دیگر رکن ممالک بہتر انداز سے مستفید ہونگے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حالیہ دنوں میں جو انتشار اور فساد برپا کیا ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی تاہم حکومت جلاو گھیراو میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر چکی ہے جس کو منتقلی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ملاقات میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، محمود الحق ڈوگر،عدنان اقبال بٹ سمیت جدہ اور ریاض کے پارٹی عہدیداران اور ورکرز شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ورکرز مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ  
سعودی عرب کے شہر جدہ میں سنئیر صحافی محمد خالد نواز چیمہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں پاکستان کے سنئیر صحافیوں روزنامہ پریس کانفرنس چیف ایڈیٹر محمد عمر بٹ اور اویس خوشنودعلی خاں نے شرکت کی جبکہ جدہ میں مقیم دیگر پاکستانی صحافیوں اور سیاسی ارکان نے شرکت کی اس موقعہ پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صحافتی امور بھی زیر بحث آئے اس موقعہ پر روز نامہ پریس کانفرنس کے چیف ایڈیٹر محمد  عمر بٹ اور اویس خوشنودعلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجود صحافی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ مراسم فروغ پا رہے ہیں اور ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں عشائیے کے شرکاء نے پاک فوج کی تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بحثیت پاکستانی ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں عشائیے میں سنئیر صحافی چیرمین امیر محمد خان،جاوید راہو،محمد عدیل،اسد اکرم،راجہ شعیب  جبکہ سیاسی شخصیات میں سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین
 اعوان نائب صدر مسلم لیگ جدہ بشارت علی،عرفان سدرہ مکہ مکرمہ سیارسلان سنی،ہاشم علی کھوکھر معروف بزنس مین ڈائریکٹر آپریشن،محمد انیس سمیت دیگر شریک تھیَ
ُُُٓٓٓپاکستان کی صورتحال پر  کشمیر اوئورسیز کی نشست 
سعودی عرب میں کشمیر اوورسیز فورم کی جانب سے پاکستان میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئیاہم نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تصادم کی بجائے افہام وتفہیم سے کام لیا جائے سعودی دارالحکومت ریاض میں کشمیر اوورسیز فورم کے جنرل سیکرٹری حاجی احسان دانش کی جانب سے منعقدہ اہم نشست میں آزاد کشمیر کے نوجوان سیاسی رہنما سید ذیشان حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے ضروری ہے کہ سیاسی اختلافات کو تصادم سے دور رکھا جائے اور ملکی حالات کو افہام وتفہیم کے ساتھ بہتر بنایا جائے اس موقعہ پر حاجی احسان دانش اور سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی الحاق پاکستان چاہتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ کشمیر ایشو کو اندرون اور بیرون ممالک ملکر اجاگر کیا جائے تاکہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے سمیت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا عمل جاری رہے شرکاء میں سے سردار رزاق, وقار نسیم وامق،الیاس رحیم سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

مزیدخبریں