دہشتگردوں کوغیرمعمولی سہولت کاری پہنچانے پر ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

May 19, 2023 | 12:02

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس دوران دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزموں کی نشاندہی کرنے والے افراد کیلئے نقد انعامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیرقانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کاری پہنچانے پر ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجا جائے گا جبکہ نامزد ملزمان کی غیر قانونی اور غیر آئینی سہولت کاری کا فیصلہ بھی چیلنج کیا جائے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ نامزد ملزمان کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شرپسندوں کے خلاف درج مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفرور شرپسندوں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آرمی تنصیبات اور عوامی اثاثوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں