قصور(نمائندہ نوائے وقت)منڈی عثمان والا میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ روز منڈی عثمان والا میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران 10 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
قصور: زمین کا تنازعہ ‘ دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ‘ 10سالہ بچہ جاں
May 19, 2024