کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھاریانوالہ کی پرنسپل سیدہ صائمہ بخاری نے کہا کہ جمہوریت ہمارے معاشرے کی روح ہے جس کے فروغ کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا پنجاب حکومت نے سکولز کی سطح پر سٹوڈنٹس کونسلز کا قیام عمل میں لا کر جمہوریت کے فروغ کی نئی مثال رقم کی ہے اس اقدام سے طالبات کا شعور اجاگر ہوگا اور ان کی تعلیمی قابلیت میں بھی بہتری آئے گی، سٹوڈنٹس کونسل کی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔