کوٹ رادھاکشن : میدے کی قیمت میں کمی کے باوجود بیکری کی اشیاء سستی نہ ہوسکیں 

 کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت ) میدے کی بوری ستی ہونے کے باوجود بیکری کی اشیاء سستی نہ ہوسکیں کوٹ رادھاکشن کی انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی۔ بیکری مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گند م کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد میدے کی بوری میں بھی تقریبا پینتالیس سوروپے تک کی کمی آچکی ہے جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو بیکری کی اشیاء میں بیس سے پچیس فیصد تک کمی ملے گی مگر کوٹ رادھاکشن میں اس کے برعکس الٹی گنگا بہے رہی ہے بیکری مافیا میدے کی بوری میں بہت زیادہ کمی ہونے کے باوجود ابھی تک پرانے ریٹس پربسکٹ‘ ڈبل روٹی‘ رس وغیرہ فروخت کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن