لاہور(نامہ نگار) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 313 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، ملوث 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 139 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان سے ایک کلو آئس ،61 کلو چرس، 1235 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلیورڈ ڈرگز کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف ایکشن میں تیزی لائی جائے، تعلیمی اداروں کے گردونواح روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں، سمگلرز اور ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔