لاہور (نامہ نگار) آپریشنزمحمد فیصل کامران نیپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیاجس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔ آفیشلزکے50شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔کثیر تعداد میں ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگرعرض و معروض کیلئے آنے والے افسران و جوان بھی ڈی آئی جی آپریشنز کے روبرو پیش ہوئے۔محمد فیصل کامران نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔