لاہور(نامہ نگار)پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کی آواز بن گیا۔ خواتین کی شکایات پر ایک ماہ میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 1 ہزار 39 ایف آئی آر درج کروا دی۔22 اپریل کو وزیراعلی مریم نواز شریف خواتین نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا تھا۔اب تک 6 ہزار 294 کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی گئی۔54 کیسز میں عدالتی چالان بھی جمع کروائے گئے۔کل کیسز میں سے 4 ہزار 246 کیسز کو صلح و صفائی ہونے پر کلوز کردیا گیا۔