سیشن کورٹ ،وکیل ،کلرک پر تشدد، ملزم فرار

May 19, 2024

لاہور (خبر نگار) اغوا کے مقدمہ میں پیش ہونے پر سیشن احاطہ عدالت میں لڑائی ہوئی۔ ملزموں نے وکیل علی اشرف اور کلرک سہیل رضا پر تشدد کیا۔ ملزموں نے وکیل کی وردی پھاڑ دی۔ پولیس کی کارروائی سے قبل ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ وکیل نے ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ 

مزیدخبریں