لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج 10بجے دن مرکزی دفتر لاہور میں زیر صدارت ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر منعقد ہوگا۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے گرم ماحول میں وطن عزیز کے استحکام کیلئے مثبت کردار،معاشی ، مذہبی ، صورتحال ، سودی نظام کے خاتمے ، سپریم کورٹ میں زیر بحث قادیانی کیس اور مسئلہ فلسطین پرآئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے مرکزی ارکان شوری علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹرجاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، سید مومن شاہ جیلانی، حافظ نصیر احمد نورانی، علامہ اظہر حسین فاروقی، مفتی تصدق حسین، محمد ارشد مہر، رشیداحمدرضوی، علامہ سید عقیل انجم قادری، مفتی جمیل رضوی اور دیگر ارکان شوری شرکت کریں گے۔
جمعیت علماء کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا
May 19, 2024