لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس 27 مئی بروز سوموار کو اسلام آباد میں طلب کر لی گئی۔ اس بات کا اعلان کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں وفاقی شرعی عدالت کے سود کی حرمت کے حوالے سے فیصلے، فلسطین کی صورتحال ایران اور افغانستان کے روابط میں سرد مہری، اتحاد امت کی ضرورت و اہمیت اور پاکستان میں اس کے تقاضے نیز سپریم کورٹ کے قادیانی تفسیر کے حوالے سے نظرثانی فیصلے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل 30 دینی و مذہبی جماعتوں نیز اداروں کے علاوہ ملک کی دیگر سیاسی اور سماجی جماعتوں کیساتھ ساتھ اہم شخصیات کو بھی دعوت دی جائیگی۔