لاہور (نیوز رپورٹر)صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ کرغزستان میں ہونیوالے فسادات میں پاکستانی طلبا و طالبات کے زخمی ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ کرغزستان میں قائم پاکستانی سفارتخانہ اور وزارت خارجہ پاکستانی طلبا کا تحفظ یقینی بنائے۔ کرغزستان حکومت سے پاکستانی طلبا کے تحفظ کیلئے اقدامات کروائے جائیں۔ زخمی طلبا و طالبات کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کرغزستان حکومت سے اعلیٰ سطح پر یہ معاملہ اٹھایا جائے۔ جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا دبئی لیکس نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔ گزشتہ 2 برس میں اقتدار پر قابض مافیا نے ساڑھے 3 ہزار ارب کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے بیرون ممالک پراپرٹی بنانیوالے ملک و قوم کے کبھی وفادار نہیں ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ از خود نوٹس لیکر دبئی پراپرٹی سکینڈل اور گندم سکینڈل کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ گندم سکینڈل کے بعد دبئی پراپرٹی سکینڈل تشویشناک ہے۔ پہلے گندم کے نام پر قیمتی زرمبادلہ باہر بھیجا گیا۔
کرغزستان فسادات،طلبا و طالبات زخمی ہونے پر تشویش :خالد مسعود سندھو
May 19, 2024