لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر کارکنان سے انفرادی ملاقاتیں۔ سردار عبدالخالق وصی سے میاںنواز شریف نے بطور خاص خیریت دریافت کی۔ کافی دیر تک ان سے گفتگو کی ۔میاںنواز شریف نے سردار عبدالخالق وصی سے آزاد کشمیر بارے بطور خاص پوچھا دلاسا دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ساتھ موجود تھیں۔