بھارتی پان، گٹکے، مٹھائیوں سمیت دیگر اشیاء کی بیرون ملک فروخت ممنوع

May 19, 2024

نئی دہلی (این این آئی) مصالحہ جات کے بعد مزید کئی انڈین پراڈکٹس پر بھی صحت کے خدشات کے پیش نظر ملک سے باہر پابندی عائد کر دی گئی۔ ان اشیاء میں پان، گٹکے، مٹھائیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پان، میں چونکہ سپاری ڈالی جاتی ہے اور اس کے اندر سرطان پیدا کرنے والے عناصر کی موجودگی کے باعث کئی ممالک میں اس کی فروخت ممنوع ہے۔ گٹکا میں چھالیہ مکس ہوتی ہے، اس کو بھی صحت کے خطرات کے پیش نظر پابندیوں کا سامنا ہے۔ انڈیا کی کئی مٹھائیوں میں آرٹیفیشل فوڈ کلرز کی اضافی مقدار استعمال ہوتی ہے۔کئی انڈین مسالحوں میں ملاوٹ کے خدشے کے پیش نظر بیرون ملک خریدو فروخت ممنوع ہے۔ ہوم میڈ اور محفوظ کئے گئے اچار بھی امپورٹیڈ فوڈ پروڈکٹس کے ضوابط کی وجہ سے دیگر کئی ممالک میں ممنوع ہیں۔

مزیدخبریں