خیبر پی کے حقوق کی خاطر سیاسی جماعتوں کے پاس جانا شروع کر دیا: فیصل کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق کے حصول کیلئے میں نے صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا عمل شروع کر دیا۔ سیاسی چپقلش کو بڑھانے سے مرکز کا کوئی نقصان نہیں ہو گا صوبہ متاثر ہو گا، ہمیں صوبہ کو ترقی دینے امن قائم رکھنے کو یقینی بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے  وفد سے گورنر ہاؤس میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے سات تجارتی راستے ہیں انگور اڈا بارڈر کا مسئلہ نوٹس میں ہے، افغان ہمارے بھائی ہیں ہم نے کئی سال انہیں ہر سہولت فراہم کی۔ دنیا بھر میں غیر ملکیوں کے لئے ویزا کا قانون ہے، صرف پاکستان میں بغیر ویزا کے مکمل گھومنے کی آزادی کب تک دی جا سکتی ہے۔ اب غیر ملکیوں کو ویزہ قوانین کی پاسداری کرنی ہو گی۔ ضم شدہ اضلاع اب خیبر پی کے کا حصہ ہیں تو یہی قوانین وہ بھی فالو کریں۔ ان کے ایک سو ارب روپے کا کیس صوبائی حکومت اور ہم مل کر وفاق سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں صوبائی حکومت مجھ سے سیاسی اختلافات رکھے، میرے خلاف جلسوں میں جو مرضی باتیں کریں مگر ہم حقوق کے حصول کے فورمز پر اگر اکھٹے ہو کر نہ گئے تو یہ صوبہ کے عوام کے ساتھ صوبائی حکومت کی زیادتی ہو گی۔ گورنر راج لگا کر کسی سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...