پاکستان افغان سرحد آج کھول دی جائے گی، باب دوستی پر 6 ماہ سے دھرنا جاری 

اسلام آباد+چمن (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان سرحدی گزرگاہ پیدل آمد و رفت کے لیے آج اتوار کو کھول دی جائے گی۔ حکومت نے پاک افغان سرحدی گزرگاہ جو جمعرات کو تین دن کیلئے بند کی گئی تھی آج اتوار کو کھول دی جائے گی۔ تین روزہ پابندی کے دوران پاک افغان سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے کھلی ہے۔ یہ پابندی پیدل آمد و رفت کے حوالے سے ہے۔ علاوہ ازیں چمن میں باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف 6 ماہ سے دھرنا جاری ہے۔ 14 روز سے چمن شہر کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہے۔ کوژک ٹاپ میں 20 کلومیٹر تک مال بردار گاڑیوں کی قطاریں ہیں، دھرنے کے باعث پاک افغان بارڈر ٹریڈ بھی معطل ہے۔

ای پیپر دی نیشن