بجٹ میں سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے  اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...