پارلیمنٹ ہائوس میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر 8 سکیورٹی اہلکار معطل 

May 19, 2024

 اسلام آباد (آئی این پی ) پارلیمنٹ ہاوس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سپیکر قومی اسمبلی نے 8 سکیورٹی اہل کار معطل کر دیئے۔ سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق متعلقہ اہلکار پارلیمنٹ ہاوس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے، انہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔  غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک پہنچ گئے تھے انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزرا کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔

مزیدخبریں