مظفرآباد(نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی رٹ پٹیشن دائر کردی ہے رٹ پٹیشن پر سماعت 21 مئی کو ہوگی سینئر وکیل ہارون ریاض مفل نے گذشتہ روز رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے وزیراعظم چوہدری انوار الحق سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کے باعث توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں سپریم کورٹ کے ٹیکسسز کے بارے میں ایک فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس پر حکومت عمل درآمد کی پابند ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے حوالے سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور عمل درآمد نہیں کررہے ہیں عدالت العالیہ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر سماعت 21 مئی کو ہوگی۔