ملتان میں ضمنی  الیکشن آج: عوام نفرت‘ تقسیم کی سیاست کو شکست دیں گے: بلاول 

لاہور؍ملتان (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ آج  ہو گی۔ ضمنی233624  مرد اور 210607 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز، حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 72مردانہ ، 72زنانہ جبکہ 131مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ شکایات کے ازالے کے لئے ضلعی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں انتخابی شکایات کے ازالے کے لئے قائم کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہے گا۔ ترجمان کے مطابق شہری 042-99212209, 042-99212620 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بیان میں کہا آج ملتان کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست کو شکست دیں گے، علی قاسم گیلانی پی پی کے امیدوار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...