میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہئے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ عدالت عظمیٰ نے فیصل وائوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں عدالت نے کہا کہ توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہین عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین عدالت کر رہے ہیں۔ میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے پر ان کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے فیصل وائوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا مکمل ٹرانسکرپٹ پیمرا سے طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں فیصل وائوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ توہین عدالت پر فیصل وائوڈا، مصطفی کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ دونوں کو 2 ہفتوں میں وضاحت پیش کرنے کا ایک موقع دیا جا رہا ہے۔ فیصلہ وائوڈا اور مصطفی کمال آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہوں۔

ای پیپر دی نیشن