وزیراعظم کی سربراہی میں 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنا دی، جس میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کی خاطر پالیسی سازی کے لیے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل(اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل کر دی ہے، جو معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مصدق ذوالقرین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی کونسل کا حصہ ہوں گے وزیراعظم نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے بھی کونسل سے مشاورت کریں گے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم تجاویز اور مشاورت کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن