میکسیکو سٹی(این این آئی)میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔