بھارت،اہلیہ کی نعش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر کی خودکشی

May 19, 2024

نئی دہلی (این این آئی)سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ تو خوف و ہراس کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر غازی آباد میں شوہر نے کچھ ایسا کیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو مار کر اس کی لاش کے ساتھ سیلفی لی ہے،تاہم سیلفی لینے کے بعد خود کی بھی جان لے لی۔ جوڑے کے درمیان تعلقات خراب رہتے تھے، شوہر مقامی کام کاج کرتا تھا، جبکہ اہلیہ نوائڈا میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں نوکری کر رہی تھی۔جوڑے کے درمیان اہلیہ کی نوکری کو لے کر جھگڑے رہتے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اہلیہ کے اسکارف سے اس کی جان لی اور پھر سیلفی لے کر لڑکی کے رشتے داروں کو بھیج دی۔جبکہ ملزم کے بھائی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا اور گھر بھی پہنچ گیا تھا، جہاں اسے اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھائی نے خودکشی کر لی ہے۔

مزیدخبریں