ترکش ائر لائنز کا استنبول اور کابل کے  درمیان پروازیں بحال کرنے کااعلان

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کی ائیر لائنز نے دوبارہ کابل کے لیے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ طویل تعطل کے بعد یہ پروازیں 21 مئی سے دوبارہ مسافروں کو لانے کے لئے بروئے کار ہوں گی ۔ترکیہ نے 2021 میں کابل کے لیے اس وقت اپنی پروازیں روک دی تھیں ، جب بہت بڑی تعداد میں افغان شہریوں کا کابل سے انخلا ہو گیا تھا اور کابل ائیر پورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر استعمال میں نہیں رہ سکا تھا۔ٹرکش ائیر لائنز کے اعلان کے مطابق یہ چار پروازیں استنبول اور افغان دارالحکومت کے درمیان منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار کے روز دستیاب ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن