لاہور (نامہ نگار ) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں کامران کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 85 ہزار‘ زیورات، موبائل فون‘ دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں حسن کی فیملی سے 4لاکھ 80ہزار ‘ زیورات ‘ موبائل فون، گلشن اقبال میں پرویز سے 98ہزار‘ موبائل فون، گجر پورہ میں عثمان سے75ہزار‘ موبائل فون، ریس کورس میں ساحل سے 65ہزار‘ موبائل فون، فیکٹری ایریا میں تبسم سے40ہزار‘ موبائل فون، لٹن روڈ میں فواد سے 25ہزار ‘ موبائل فون، بادامی باغ میں رضا سے 17ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس، جوہر ٹاؤن‘ نواں کوٹ سے 3 گاڑیاں، اچھرہ سے رکشہ جبکہ شیرا کوٹ، ہڈیارہ، گڑھی شاہو، ٹاؤن شپ، کاہنہ، داتا دربار، راوی روڈ، رائیونڈ سٹی اور مناواں کے علاقوں سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔اقبال ٹاؤن کے علاقے نجف کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل جبکہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ہیں۔اقبال ٹاؤن کے علاقے نجف کالونی میں شعیب نامی نوجوان پیسے لیکر گھر پہنچا کہ اس کا پیچھا کرتے ڈاکوئوں نے اسے گھر کی دہلیز پر گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کی،اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نیشعیب کی ٹانگ میں گولی مار دی۔فائرنگ کی آواز سن کر شعییب کا باپ سکول ٹیچر فاروق گھر سے باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے فاروق کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ہیں۔مقتول فاروق نے اپنی بیوی کے ہمراہ اج اتوار حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔اقبال ٹاون پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کئی وارداتیں، اقبال ٹائون میں ڈاکوؤں نے استاد کو قتل کر دیا، بیٹا زخمی
May 19, 2024