خوشاب: ٹرک کھائی میں گر گیا، خواتین سمیت ایک خاندان کے 14 افراد جاں بحق

خوشاب+ اسلام آباد +مانسہرہ(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے14 افراد جاں بحق جبکہ9  زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہو کر خوشاب جا رہا تھا۔ بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیاگیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوشاب کے قریب حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، محسن نقوی نے کہا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے14  افراد جاں بحق ہونے کا دلی دکھ ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مانسہرہ سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق کیوائی کے مقام پر ہری پور سے شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں پوسٹ گریجوایٹ کالج ہری پور کی دو طالبات زرمینہ اور حلیمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ حادثے میں تین پروفیسرز اور ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرک حادثہ میں ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...