منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) 10 سالہ طالبہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ عالیہ پھالیہ میں تعینات ٹیچر بلقیس بی بی کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی او ایجوکیشن کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔