لاہور (خبر نگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلع و تحصیل بار عہدیداروں اور پولیس افسروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویزدے دی۔ اجلاس میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، بار عہدیداران اورڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے شرکت کی۔ عدالتی حکم پر معاملات کے حل کیلئے ایس او پیز تیار کریں گے۔
وکلا مسائل بار عہدیداروں اور پولیس افسروں کی کمیٹیاں بنانے کی تجویز
May 19, 2024